پیپلز پارٹی بھی تحریک چلانے کیلئے تیار

اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
کندھ کوٹ میں خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہے۔ وقت آنے پر اپنی طاقت ثابت کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف جمہوریت کے حامی ہیں اور اسی لئے سڑکوں پر آنے میں جلدبازی سے کام نہیں لے رہے۔ بلاول بھٹو کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم مجبور ہوں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے، ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کیلئے بیرونی اور اندرونی خطرات بڑھ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی صورتحال کا پوری طرح جائزہ لے رہی ہے اور ضرورت محسوس ہوئی تو سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: