پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر مشکل سے دوچار

پاکستان، نیوزی لینڈ کیخلاف کرائسٹ چرچ میچ کی دوسری اننگز میں بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔ کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 129 رنز بنا سکی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی میزبان ٹیم کیخلاف برتری 62 رنز کی ہے جبکہ ابھی کھیل کے دو روز باقی ہیں۔ بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میں چوتھے روز بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
کرائسٹ چرچ میں جاری میچ کے تیسرے روزنیوزی لینڈ کی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 104 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔
ہینری نیکولس 30 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے۔ جیت راول بھی 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گرینڈ ہوم 29، ٹیم ساؤتھی 22، نیل ویگنر 21 اور بی جے واٹلنگ نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر سمیع اسلم 7 رنز بنا کے گرینڈ ہوم کا شکار ہوئے۔ دوسرے اینڈ پر موجود اظہر علی کا ساتھ دینے کیلئے بابر اعظم آئے۔ وہ 29 رنز بناسکے۔
یونس خان بھی صرف ایک رن بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ کپتان مصباح الحق 13 رنز پر کیچ آؤٹ جبکہ اظہر علی 31 اور سرفراز احمد 2 رنز بنا کے ٹرینٹ بولٹ کاشکار بنے۔
تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سہیل خان 22 اور اسد شفیق 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی میزبان ٹیم کے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہو گیا تھا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: