امریکا کیلئے پاکستان اہم نہیں رہا

پاکستان امریکا کے لئے اہم نہیں رہا کیونکہ پاکستان اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے روس کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی تھا۔

امریکی سکالر ڈاکٹر چارلز امجد علی کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے مفادات کے لئے خطرہ نہیں ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور اس وجہ سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔

کراچی میں امریکی انتخابات پر لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ خالصتاً کاروباری تعلقات بڑھا رہا ہے جس کی وجہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرمایہ دارانہ پالیسیاں ہیں۔

امریکا کو اب مشرق وسطیٰ کے تیل کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ امریکی ریاست نارتھ ڈیکوٹا سے اتنا تیل نکل رہا ہے کہ وہ امریکا کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ برآمد بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ متبادل توانائی کے ذرائع بھی موجود ہیں۔ اسی وجہ سے واشنگٹن مستقبل میں اسرائیل اور سعودی عرب کی امداد سے ہاتھ کھینچتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

امریکا کی جانب سے سردمہری محسوس کرتے ہوئے پاکستان اب چین اور روس کی طرف بڑھ رہا ہے جن کو گرم پانیوں تک رسائی کیلئے پاکستان کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: