جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع؟

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں اچانک گرم ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر غیر معروف اکاؤنٹس کے ذریعے جنرل راحیل شریف کو ایکسٹینشن ملنے کے دعوے پھیل رہے ہیں۔

اکتوبر میں بننے والا غیرمعروف ٹویٹر اکاؤنٹ جس نے ڈیڑھ ماہ میں چار سو ٹویٹ بھی نہیں کئے اس پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے

اسی طرح طلحہ حسین نامی ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پچیس نومبر  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دیں گے۔

https://twitter.com/talhasilver/status/799687153416568832

یہاں یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ اس ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس سےپہلے آخری ٹویٹ 2014ء میں کیا گیا جو کہ عمران خان اور طاہرالقادری کی آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں تھا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف واضح طور پر اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ایکسٹنشن پر یقین نہیں رکھتے لیکن نئے آرمی چیف کے اعلان میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی چہ میگوئیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: