الیپو خالی کر دیں، شامی فوج کا موبائل میسج

الیپو میں شامی فضائیہ کی بدترین بمباری جاری ہے۔ شہر میں باغیوں کے علاقوں سے مقامی افراد  اب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بمباری کی نئی لہر میں اب تک 49افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

جمعرات سے جاری بمباری کا مقصد باغیوں کو کمزور کرنا ہے۔ شامی فضائیہ نے باغیوں کے خلاف شہر میں حتمی آپریشن گزشتہ ماہ شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں ابتدائی طور پر روسی فضائیہ بھی شریک تھی، تاہم عالمی دباؤ کے بعد اب روس کا کہنا ہےکہ  وہ اس بمباری میں حصہ نہیں لے رہا۔

بمباری کے دوران کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ اس دوران ملبے سے 6سالہ بچی کی تصویر دنیا بھر میں مقبول ہوئی ہے جسے ملبے سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

باغیوں کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کی جان بچا لی گئی ہے۔ عمارت پر بیرل بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ الیپو  پہلی بار بدترین بمباری کا سامنا کر رہا ہے۔تاہم باغیوں کے پاس اتنے ذرائع نہیں کہ وہ شامی فوج سے جنگ لڑیں اور ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن بھی کریں۔ ایسے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ادھر شامی فوج نے بھی مشرقی الیپو کے لوگوں سے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شامی فوج کی جانب سے بھیجے گئے موبائل ٹیکس میسج میں کہا گیا ہے کہ آپ شہر 24گھنٹوں میں خالی کر دیں کیونکہ ہم باغیوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان باغیوں نے ہی شہریوں کے بچے اٹھائے اور انہیں دہشت گرد بنایا ہے۔ یہ باغی خواتین کو بھی اغوا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: