میں کام آ سکتا تھا، پرویز رشید سینیٹ میں

سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے جانے والے کمپنیز آرڈیننس 2016 پر بات ہی نہ ہو سکی۔
بات کے لیے لیڈر آف دی ہاوَس نے پرویز رشید کا نام لیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے منع کر دیا اور کہا کہ آپ نے ان کو وزیر ہی نہیں چھوڑا اس لیے ان کو نہیں کہہ سکتے۔
پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کی بات پر کہاکہ حالانکہ میں کتنا کام آ سکتا تھا۔چیئرمین سینٹ نے اراکین سے صدر کے خطاب کی تاریخ کے حوالے سے استفسار کیا ۔
ان کا کہنا تھاکہ صدارتی خطاب جنوری میں ہو یا جس تاریخ کو ارکان حلف اٹھائیں اس تاریخ کواس حوالے سے جمعرات کو غورکریں گے۔
وزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور، اعتراز احسن ، فاروق ائچ نائیک ، محمد علی سیف ، جاوید عباسی ، مظفر شاہ اس حوالے سے میری معاونت کریں گے۔
اجلاس میں مرحوم سینیٹر جہانگیر بدر اور مرحوم سینیٹر حاجی محمد عدیل کو تمام اراکین نے سینیٹرز نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔سینیٹر مشاہد اللہ نے تجویز دی کہ مرحوم سینیٹرز کے اہل خانہ کو بلا کر مرحومین کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹر جہانگیر بدر اور سینیٹر حاجی محمد عدیل کے لیے تعیزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: