بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش

بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش کی ہے جسے پاکستان نیوی کےفلیٹ یونٹس نے ناکام بنا دیا ہے۔اس واقعے کے بعد نیوی نے سمندری حدود میں نگرانی کے کام کو مزید سخت کردیا ہے۔
پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک نیوی کی جانب سے اپنی سمندری حدود کی نگرانی کا عمل جاری تھا کہ بھارتی آبدوز کی داخلے کی کوشش کا عمل سامنے آیا۔ پاکستان نیوی کے فلیٹس نے اپنی کارروائی میں بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود سے دور دھکیل دیا ہے۔
بھارت نے اس مقصد کیلئے ٹواو نائن سب میرین استعمال کی تھی جسے انتہائی مہلک قرار دیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انتہائی مہلک ہتھیاروں سے لیس آبدوز بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کی جانی تھی۔
ترجمان کے مطابق بھارتی کوششوں کو ناکام بنانا اینٹی سب میرین وارفیئرکی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس واقعے کے بعد سمندری حدود میں بھارتی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک چین سمندری مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سی پیک کے تحت گوادرسے چینی سازو سامان کو بھی بیرونی دنیا میں بھیجا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے پاک نیوی نے اپنے سمندری حدود میں نگرانی کے عمل کو پہلے سے ہی کڑی نوعیت کا کر رکھا ہے۔
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل فائرنگ کے باعث سرحدوں پر صورتحال پہلے سے ہی کشیدہ ہے۔ ایسے میں سمندری حدود میں داخلے کی کوشش باعث تشویش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: