ٹوٹی ہڈیوں کی تشخیص،ننھی ڈاکٹر کا انوکھا طریقہ

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی کادی الضویحی نے ایک ایسا قلم ایجاد کیا ہے جس سے ٹوٹی ہڈیوں کی تشخیص میں مدد ملے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ کادی الضویحی ابھی خود بھی محض 10 برس کی ہیں۔
کادی کو سائنس کے شعبے میں بے حد دلچسپی ہے اور وہ اس سے قبل بھی مختلف تحقیقاتی خدمات سرانجام دے چکی ہیں جس پر انہیں عالمی سطح پر پذیرائی بھی ملی ہے۔
کادی نے اپنی اس ایجاد کے بارے میں حال ہی میں ریاض میں منعقد ہونے والے مسک گلوبل فورم میں بتایا۔ یہ قلم لائٹ اور ریڈیائی لہروں کی مدد سے ہڈی میں ٹوٹ پھوٹ کی شناخت کرے گا۔
کادی کو پورا یقین ہے کہ ان کی یہ ایجاد ایکسرے کی دنیا میں اہم تبدیلی کا باعث ہوگی۔ انہیں یہ بھی امید ہے کہ وہ اس ایجاد کے باعث طبی ماہرین کے ہمراہ کام کرنے کا موقع بھی حاصل کرسکیں گی۔
کادی کو رواں برس کے دوران ہی ملائیشیا کی جانب سے گولڈ جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے سلور میڈلز بھی دیئے جاچکے ہیں۔
مسک گلوبل فورم کے مذکورہ اجلاس میں 65 ملکوں کے 100 سے زائد کمسن سائنسدانوں نے شرکت کی تھی۔
کادی کے والدین کے مطابق انہیں کادی کے اندر چھپی صلاحیتوں کا اندازہ اس وقت ہوا تھا جب وہ چھ برس کی عمر میں پیچیدہ کھلونوں کو کھول کے انہیں دوبارہ جوڑنے کی کوشش کرتی تھی۔
۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: