فاف ڈوپلیسی پر بال ٹمپرنگ کا الزام

آئی سی سی نے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان پر ضابطہ اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ڈوپلیسی نے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔ معاملہ اب آئی سی سی کی عدالت میں طے پائے گا جہاں کیس کی سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کریں گے۔
فاف پر الزام ہے کہ انہوں نےآسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کی تھی۔
ہوبارٹ میں کھیلا گیا یہ میچ جنوبی افریقہ نے ایک اننگز اور 80 رنز سے جیتا تھا۔ میچ کے دوران جاری کی گئی ایک فوٹیج میں ڈوپلیسی کومنہ میں موجود ٹافی کے تھوک سے گیند چمکاتے دیکھا گیا تھا۔
ضابطۂ اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کی سزا 50 سے 100 فیصد تک میچ فیس کی بطور جرمانہ ادائیگی ہے جس کے علاوہ کھلاڑی کو معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈوپلیسی ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کرنے پر نصف میچ فیس بطور جرمانہ ادا کر چکے ہیں۔ یہ واقعہ سنہ 2013 میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پیش آیا تھا۔
اس وقت انھیں گیند کو اپنے پاجامے کی جیب کی زپ سے رگڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور امپائرز نے موقع پر جنوبی افریقہ کو پانچ رنز کی پنلٹی دیتے ہوئے گیند تبدیل کر دی تھی۔
اس موقع پر ڈوپلیسی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: