پیگی کا تیسرا خلائی سفر، معمر ترین خاتون بن گئیں

امریکی خلاباز پیگی وٹسن زندگی میں تیسری بار خلائی سفر پر روانہ ہو گئیں، تیسرے سفر کے وقت ان کی عمر 56 سال ہے، یوں وہ خلائی سفر پر روانہ ہونے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔
امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والی پیگی وٹسن نے بائیو کیمسٹری میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور 1996 میں خلاباز منتخب ہونے سے پہلے ناسا میں متعدد طبی سائنس اور تحقیقاتی منصوبوں پر کام کیا۔
انہوں نے2002 میں خلا کا سفر کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 2007 میں دوسری بار خلا میں جانے کے علاوہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
فروری میں سٹیشن کی دوبارہ قیادت سنبھال کر وہ ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گی۔
پیگی وٹسن اور دیگر دو خلا باز جمعے کو قزاقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا سے منسلک پیگی پہلی خاتون ہوں گی جو کہ بین الاوقوامی خلائی سٹیشن کی دوسری بار کمانڈ کریں گی جبکہ ان کے پاس پہلے ہی خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون کا اعزاز ہے۔
پیگی وٹسن اپنے اس مشن کے دوران 57ویں سالگرہ بھی منائیں گی اور ان کے ساتھ مشن پر روس کے خلا باز اولیگ نویستکی اور فرانس کے تھامس پکسیل بھی گئے ہیں۔
توقع ہے کہ خلا باز سنیچر کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچیں گے جہاں اس وقت ایک امریکی اور دو روسی خلاباز تعینات ہیں۔ یہ خلاباز وہاں مئی 2017 تک قیام کے دوران متعدد سائنسی تجربات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: