ملکیہ شیراوت پر پیرس میں حملہ

بالی ووڈ اداکارہ ملکیہ شیراوت پر پیرس میں نقاب پوش افراد نے حملہ کیا ہے، پولیس کے مطابق حملہ نسل پرستی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیکہ شیراوت پیرس میں اپنے فلیٹ میں موجود تھی جب تین نقاب پوش افراد ان کے کمرے میں گھس آئے۔
نقاب پوش حملہ آوروں نے ملیکہ شیراوت کو بے ہوش کرنے کے لئے ان پر گیس سپرے کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم فلیٹ میں لوٹ مار کے کوئی آثار نہیں۔
ملکیہ شیراوت شادی کے بعد بالی ووڈ کو چھوڑ چکی ہیں اور اپنے خاوند کے ساتھ فرانس میں مقیم ہیں۔
پیرس کی پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نسل پرستانہ حملہ ہو سکتا ہے، امکان ہے کہ انہیں ایشین ہونے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: