گولن تحریک پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گولن تحریک کو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک کے پیچھے دراصل مغرب ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ داعش اور القاعدہ کی مدد مغرب کررہا ہے۔ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ مغرب کا ہے۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ مسلم ممالک کو متحد ہوکر انتہا پسند تنظیموں کو ختم کرنا چاہیے۔

طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر ہمارے ضمیر کو گھائل کرتا آرہا ہے۔ کشمیری بھائیوں کے کرب سے آگاہ ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دشمن ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی سازش کررہا ہے۔ اسلامی ممالک کو فرقہ بندی اور فتنے کے خلاف مل جل کر نبرد آزما ہونا چاہیے۔

طیب اردوان کے خطاب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ابتدائی کلمات میں کشمیر پر ترکی کے موقف کو سراہا۔

اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہوں نے شرکت کی۔

ترک صدر نے خطاب کے بعد ایوان میں موجود ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: