ڈی منی ٹائزیشن، نیہا بھی غریب ہو گئیں

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے ڈی منی ٹائزیشن یا 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں، ان کے پاس بالوں کی کٹنگ تک کے پیسے نہیں۔
نریندر مودی نے بلیک منی پر قابو پانے کے لئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی لگائی، شہریوں کو کہا گیا کہ وہ ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں، جس کے بعد بھارت میں افراتفری کی صورت حال ہے بینکوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔
اس پابندی سے بھارت میں کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں فنکار بھی شامل ہیں۔ نیہا دھوپیا بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے 500 اور 1000 کے نوٹ تبدیل نہیں کرا سکیں اور مشکل سے دوچا ہیں۔
اپنی فلم موہ مایا منی کی تشہیری تقریب سے گفتگو میں نیہا نے کہا کہ اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیئے۔
میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔
نیہا نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف لڑنے کا یہ اچھا طریقہ ہے اور لوگ اپنے اپنے طریقوں سے اس مسئلے سے دو چار ہیں لیکن لوگوں کی سہولت کے لیے حکومت کو پہلے سے اس کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔
میں تو ابھی بال بھی نہیں کٹوا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس اپنے ہیئر سٹائلسٹ کو دینے کے لیے نقد پیسے نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: