جشن، ہنگامہ ، گرفتاریاں، نائن زیرو مرکز

میئر کراچی کی رہائی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جشن منایا جا رہا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان اس وقت آمنے سامنے آ گئے اور شدید لڑائی ہوئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی بڑی تعداد جناح گراؤنڈ میں موجود تھی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء پر جانے کی کوشش کی۔

mqm41

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے روکنے پر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے الطاف حسین کے حق می ںنعرے بازی شروع کر دی۔ دونوں مخالف جماعتوں کے کارکنوں نے اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو یادگار شہداء جانے سے روکنا چاہا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی اور چند کارکن الجھ بھی پڑے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے کاٹھی چارج شروع کر دیا اور انہیں گرفتار بھی کیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے عورتیں اور بچے بھی موجود تھے۔ جناح گراؤنڈ کے اردگرد کے علاقے میں پولیس اور متحدہ لندن کے کارکنان کے درمیان کافی دیر تک آنکھ مچولی کھیلی جاتی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: