سچ بولو! وہ ‘سچ’ نہیں جو نواز شریف نے بولا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی لانے کے لیے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا اور بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔ ادارے مضبوط کرنے سے ہی کرپشن کے کینسر سے نجات مل سکتی ہے۔

اسلام آباد میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نوجوانوں کو سچ بولنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر سچ بولتا ہے وہ نہیں جو سپریم کورٹ میں وزیراعظم بول رہے ہیں۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی جس پر عمران خان برہم ہوئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈان اخبار میں قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹٰی آئی نیوز لیک کے معاملے میں شریف خاندان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں پیش کرے گی۔

تحریک انصاف جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: