20 سال پُرانے دوست، محبت اور نشہ

مارک رینٹن کے لیے بیس سال میں بہت کچھ بدل گیا اور بہت کچھ نہیں بھی بدلا۔ ایڈنبرا ہی دنیا میں ایسی جگہ ہے جس کو وہ اپنا گھر کہہ سکتا ہے اور یہاں واپسی پر وہ پرانے دوستوں سپڈ، سک بوائے اور بیگ بی کو اپنا منتظر پاتا ہے۔

آسکر یافتہ ہدایتکار ڈینی بوئل بیس سال بعد ہنگامہ آرائی سے بھرپور فلم ٹرین سپاٹنگ کا دوسرا حصہ بنارہے ہیں۔

”ٹی 2: ٹرین سپاٹنگ” میں اداکار ایون میک گریگر، ایون برمنر، جونی لی ملر اور رابرٹ کارلائل دوبارہ اپنے کردار نبھائیں گے۔

مارک رینٹن کا کردار ایون میک گریگر ادا کررہا ہے اور ایڈنبرا واپسی پر صرف دوست ہی نہیں پُرانے دشمن، محبت، نشہ اور تباہی بھی اس کے منتظر ہیں۔

فلم کی کہانی ارون ویلش کے ناول ‘پورنو’ پر مبنی ہے۔ یہ برطانیہ میں اگلے سال 27 جنوری اور امریکا میں 3 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: