امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی،ایران

ایرانی حکام نے امریکا کی اجانب سے نئی پابندیوں کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک پر دوبارہ کوئی بھی پابندی عائد کی گئی تو پھر  یہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے منگل  ووٹنگ کے بعد ایران پر مزید دس سال پابندیاں عائد کرنے  کے بل کی منظوری دی تھی تاکہ ایران کو عالمی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنایا جا سکے۔ اس ووٹنگ میں 419 ارکان نے حمایت جبکہ ایک نے مخالفت کی تھی۔

ایران پر پابندیوں میں توسیع کے ایکٹ  کو اس کے بعد سینیٹ اور پھر باراک اوباما کی توسیع چاہیے تاکہ  رواں سال پابندیوں کے مکمل ختم ہونے سے پہلے  کو مزید دس سال کے لئے بڑھا دیا جائے۔

جنوری سے  عالمی جوہری معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، تاہم اس معاہدے میں یہ شق موجود ہے کہ اگر ایران نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو پھر دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری   علی شامکھانی نے واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر پابندی لگائی گئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے جوہری معاہدے کو ختم کر دیا۔ پھر ہم اس کا جواب بھرپور انداز میں دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن مہم کے دوران مارچ میں اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ایران سے خطرناک جوہری معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیں گے۔ اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے جوابی بیان میں کہا تھا کہ ہم معاہدوں کے پابند ہیں لیکن اگر امریکا نے اس کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی معاہدہ جلا کر راکھ کر دیں گے۔

واشنگٹن کی تقریب میں شامکھانی نے کہا کہ ایرانی ایک آزاد قوم ہے۔ ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ امریکی قیادت اپنے گرم کمروں میں بیٹھ کر  کہے کہ ہم جوہری معاہدہ پھاڑ دیں گے یا پھر اس پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: