منگنی کے وقت نکاح، طلاق کی شرح میں اضافہ

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اجلاس میں حقوق نسواں سے متعلق بل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں منگنی کے وقت نکاح اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ منگنی کے وقت نکاح کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں منگنی کے بعد نکاح میں وقفہ دینے کے عمل کو احسن قرار دیا کیونکہ  منگنی کے ساتھ یا فورا بعد نکاح کی وجہ سے طلاق کا ریشو بڑھ رہا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ منگنی کے بعد لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے کو دیکھنا احسن عمل ہے تاکہ ایک ساتھ زندگی گزارنے والے ایک دوسرے کے چہروں سے تو کم از کم مانوس رہے۔

مولانا شیرانی نے کہا کہ منگنی کے وقت نکاح نا کرنا پسندیدہ عمل ہے کیونکہ یوں دونوں خاندان کچھ عرصے میں ایک دوسرے سے مانوس ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں مسائل ختم ہوتے ہیں۔یہ ایک مستحسن عمل ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ولی کی رضا مندی کے ساتھ نکاح کا عمل مستحسن ہے مگر حتمی اختیار بچی کو حاصل ہے۔

کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ منگنی نکاح نہیں،وعدہ نکاح ہےجسے لڑکا یا لڑکی شرعی وجوہ کی بنا پر توڑ سکتے ہیں۔ ولی کو بچی کے نکاح کا حق حاصل ہے اگر وہ ظلم کرے تو اس کا یہ حق ساکت ہو جائے گا۔

بحث کے دوران رکن زاہد محمود قاسمی کا کہنا ہےکہ قرآن اور درخت وغیرہ سے شادی غیر شرعی ہے، قانونی طور پر روکا جائے۔

منظور حسین گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں نومولود بچی کی نسبت دینے کا رواج ہے۔اسے بھی ختم ہونا چاہئے۔

ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی کا کہنا ہےکہ بیرون ملک جانے والی بچیوں کو نکاح نامہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس بچی کا بیرون ملک نکاح ہوتا ہے اس کی سفری دستاویزات ایک ایک سال قبل تیار کرنا پڑتی ہیں۔

اجلاس نے اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: