کیویز سے پہلا ٹیسٹ کل، پاکستان کا پلڑا بھاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دومیچز کی ٹیسٹ سیریز کا آ غاز ہو گا،گرین شرٹس کو 61 برس کے دوران مقابلوں میں کیویز پر واضح برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ میں 1955 سے اب تک 21 سیریزاور55 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں۔ 21 میں سے نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 2 سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔
دونوں ٹیموں کے درمین 6 سیریزڈرا ہوئیں جب کہ 13 سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ کیویزنے آخری بار شاہینوں کے خلاف فروری 1985 میں فتح حاصل کی تھی۔
اس کے بعد پاکستانی ٹیم کبھی کوئی نیوزی لینڈ سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا۔ آخری 12 سیریز میں 5 سیریزبرابری پر ختم ہوئیں جبکہ 7 سیریزپاکستان اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار 1972 کی سیریزمیں شکست دی یہ پاکستان کی کسی بھی ملک کے خلاف بیرونِ ملک پہلی سیریزمیں کامیابی بھی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان جو52 میچز کھیلے گئے ہیں ان میں پاکستان 28 میچز جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ 8 میں اسے شکست ہوئی جبکہ 21 ٹیسٹ ڈراہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: