نائجیریا میں خوراک کا بحران،14لاکھ منتظر

افریقی ملک نائیجیریا میں خوراک کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے اس وقت 14 لاکھ افراد خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اگر بروقت امداد نہ پہنچائی گئی تو آنے والے چند مہینوں میں 75 ہزار بچوں سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے پیٹر لینڈن برگ نے اقوام متحدہ میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق نائیجیریا میں 14 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
لینڈن برگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس اس حوالے سے فنڈز ناکافی ہیں، عالمی برادری کو جلد از جلد اس انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے آگے آنا ہو گا۔
تیزی اور سنجیدگی سے کچھ نہیں کیا تو آنے والے چند مہینوں کے دوران چار لاکھ بچوں میں سے 75 ہزار بچوں کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔
شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے سنہ 2009 میں شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن میں دسیوں ہزاروں افراد ہلاک جب کہ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ نے جولائی میں متنبہ کیا تھا کہ ریاست بورنو میں دس لاکھ بچوں میں سے تقربیاً ایک چوتھائی بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: