نعمان اور فریحہ میں باہمی رضامندی سے طلاق

گلوکار نعمان جاوید اور گلوکارہ فریحہ پرویز میں باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی جس کے بعد فریحہ پرویز نے خلع کا کیس واپس لے لیا۔ طلاق سے قبل ہی نعمان جاوید اداکارہ جاناں ملک سے شادی کر چکے ہیں۔

نعمان اب32سالہ جاناں ملک سے شادی کر چکے ہیں

نعمان اب32سالہ جاناں ملک سے شادی کر چکے ہیں

فریحہ پرویز کے وکیل کی طرف سے عدالت میں درخواست دی گئی کہ فریحہ اور نعمان میں باہمی رضا مندی سے طلاق ہو چکی ہے جس کے بعد عدالت نے خلع کا دعویٰ خارج کر دیا۔
لاہور کی فیملی کورٹ میں فریحہ پرویز نے فیملی سول جج عابد بشیر چودھری کی عدالت میں خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ فریحہ پرویز نے طلاق کے لئے نعمان جاوید کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

نعمان نے فریحہ سے شادی کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی

نعمان نے فریحہ سے شادی کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی

فریحہ کا کہنا تھا کہ نعمان جاوید کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے، انہوں نے حالات بہتر کرنے کی کافی کوشش کی لیکن حالات ٹھیک نہیں ہوئے۔
فریحہ پرویز 34 سالہ نعمان جاوید سے 12 سال بڑی ہیں، دونوں کی شادی کی خبریں رواں سال جنوری میں سامنے آئی تھیں، شادی کے تین مہینے بعد نعمان جاوید نے خود کشی کی کوشش بھی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: