میچ فکسنگ، واٹس ایپ اور دیگر ڈیٹا چیک کرنے کی تجویز

آئی سی سی میں مشکوک کھلاڑیوں کے واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور دیگر ایسی اپسی کے ڈیٹا کی چیکنگ کی تجویز سامنے آئی ہے، یہ تجویز قانون کی شکل میں آئی سی سی کا حصہ بنے تو کونسل کسی بھی کرکٹر کے زیر استعمال ان ایپس تک رسائی کا حق حاصل کر لے گی۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ نے کرپٹ کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے آئی سی سی کو تجاویز دی ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں یہ تجاویز پیش کی جائیں گی۔
آئی سی سی قوانین کے تحت اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کرکٹرز کے موبائل فون ڈیٹا تک رسائی رکھتا ہے، کھلاڑیوں کو میچ سے قبل اپنے موبائل فون بھی جمع کرانا ہوتے ہیں۔
چیئرمین اے سی ایس فلینگن نے اس انتظام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون بلز اور کال ریکارڈز اب کافی نہیں، جس قدر ایپس آ چکی ہیں، ان کے ڈیٹا تک رسائی بھی ضروری ہے۔
فلینگن نے کہا کہ کھلاڑی واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، ڈارک ویب اور اس جیسے دیگر چیٹنگ ٹولز کا استعمال کر کے پیغام رسانی کر سکتے ہیں، اس ڈیٹا تک رسائی سے کھلاڑی زیادہ محتاط رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجویز آئندہ سال بورڈ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور اگر اسے منظور کر لیا گیا تو 2017 کے اختتام تک اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: