پاک ترک اسکولز کے ترک اساتذہ کی ملک بدری کا حکم

پاکستانی وزارت داخلہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد سے قبل پاک ترک اسکولز اینڈ کالجز کے تمام ترکی اساتذہ اور ترک اسٹاف کی ملک بدری کا حکم دے دیا ہے۔
آج شام ترک صدر کی آمد سے پہلے پہلے تک ترکی سے تعلق رکھن والے تمام اساتذہ کی ملک بدری یقینی بنائی جائے گی۔
پاک ترک اسکولز اینڈ کالجز ترکی کے جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن کے ادارے ک تحت چلائے جاتے ہیں اور فتح اللہ گولن اور رجب طیب اردوان ایک دوسرے کے بڑے حریف ہیں۔
رجب طیب اردوان ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کے لئے بھی فتح اللہ گولن کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں اور ترک فوج، پولیس اور دیگر محکموں کے فتح اللہ گولن کے حامیوں کو گرفتار یا برطرف کیا جا رہا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاکستان نے پاک ترک اسکولز میں کام کرنے والے ترک باشندوں کی ملک بدری کا فیصلہ ترکی کی فرمائش پر کیا یا یہ ترک حکمران کو خوش کرنے کی پاکستانی کوشش ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں 23 پاک ترک اسکولز قائم ہیں جن میں ترکی کے 108 افراد ٹیچنگ اور دیگر عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔
ترکی کے صدر کی آمد سے قبل ان تمام افراد کی ملک بدری یقینی بنائی جائے گی، یہ نہیں بتایا گیا کہ اردوان کے واپس جانے پر یہ لوگ کیا واپس آئیں گے یا انہیں ترکی کے علاوہ کس ملک بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: