ترک صدر اردوان آج پاکستان آئیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان آج شام دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کا استقبال کریں گے اور دوست ملک کے صدر کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
ترکی کے صدر اپنے دورے میں وزیر اعظم نواز شریف، صدر ممنون حسین سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
ترکی اور پاکستان کے درمیان تجارتی نوعیت کے اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جب کہ دفاعی معاملات میں تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں ضیافت دی جائے گی جس میں میں وفاقی، وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفیر بھی شریک ہوں گے۔
ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19ویں اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔
اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی اردوان پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ پاکستان کے دنیا میں جن دو ممالک سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ان میں چین اور ترکی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: