اچھی شاپنگ کے لئے اچھا موڈ ضروری

اگر آپ شاپنگ کرنے جا رہی ہیں تو موڈ اچھا کر لیں، ماہرین کا کہنا ہے خواتین اگر خراب موڈ کے ساتھ شاپنگ پر جائیں تو غیر ضروری اشیا مہنگے داموں خرید کر لاتی ہیں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بنتی ہیں۔
انسانی رویوں کے ماہرین یا ماہرین نفسیات عام طور پر یہ کہتے ہیں اگر آپ کی اہلیہ کا موڈ خراب ہے تو اسے شاپنگ پر لے جائیں، موڈ فوراً خوشگوار ہو جائے گا، لیکن نئی تحقیق ایسا مرد حضرات کو بھی خبردار کرتی ہے۔
اگر آپ کی اہلیہ موڈ خوشگوار نہیں اور آپ انہیں شاپنگ پر لے جا رہے ہیں تو یہ شاپنگ آپ کی جیب پر کافی بھاری بھی پڑ سکتی ہے۔ خواتین برے موڈ کے ساتھ بھاؤ تاؤ نہیں کرتی اور مہنگی چیزیں خریدتی ہیں۔
ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق کسی بھی شخص کواس وقت شاپنگ کرنی چاہیے جب اس کا موڈ اچھا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے موڈ میں انسان فیصلے جلد اوربہتر کرتا ہے۔
اس جائزے کی تیاری کے سلسلے میں امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین سے رابطہ کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ انسان کا موڈ اُس پرکس طرح سے اثرانداز ہوتا ہے؟
اس دوران اس جائزے میں شریک افراد کو مختلف تصاویراور فلمیں دکھا کر ان کے موڈ کو تبدیل کیا گیا۔ یہ تصاویر دکھائے جانے کے بعد غائب کر دی جاتیں اور پھراسکرین پران تصاویر کے بارے میں لکھا آ جاتا کہ یہ پسند آئی یا شرکا نے اسے نا پسند کیا، کیا یہ اچھی ہے، یا بری۔ پھر شرکاء کو’ہاں یا نا‘ میں سے ایک بٹن دبانا ہوتا۔
محققین کے بقول، جن شرکا کو ایسی تصاویر دکھائی گئیں تھیں، جن سے موڈ میں مثبت تبدیلی آتی ہے، ان کےجوابات تیزی سے آتے تھے۔ تاہم جن شرکاء کے موڈ خراب تھے،انہیں فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ اور دشواری کا سامنا تھا۔
دوسرے الفاظ میں جب آپ اچھے موڈ میں ہوں تو کسی بھی چیز کے انتخاب میں آپ کو دشواری نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس خراب موڈ فیصلہ کرنے کی صلاحیت پرمنفی انداز میں اثرانداز ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا جائزہ کمپنیوں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اشیا تیار کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ کونسی اشیاء صارفین کے موڈ پر کس طرح سے اثرانداز ہوتی ہے۔
اس طرح صارفین خریداری کے دوران دکانوں میں زیادہ وقت گزاریں گے اور کمپنیاں وہی چیزیں تیار کرنے کے کوشش کریں گی جنہیں دیکھ کر موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: