کولا اور انرجی ڈرنکس جگر کے لئے نقصان دہ

شراب نوشی کو جگر کے لئے سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے لیکن طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، بالخصوص کولا ڈرنکس اور انرجی ڈرنگس بھی جگر کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔
طبی ماہرین نے نئی تحقیق کے باعث دریافت کیا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں پایا جانے والا ایک جزو وٹامن بی 3 ہے جو جگر کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
وٹامن بی 3 یا نیاسن کی نہایت قلیل مقدار جسم کے لئے ضروری ہے اور ایک خاص حد سے زیادہ مقدار نہایت نقصان دہ ہے۔
انرجی ڈرنکس کے ایک کین میں اتنی نیاسن موجود ہوتی ہے جو اس کی 48 گھنٹوں کی ضروریات کے لئے کافی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے بھی اتنی مقدار میں نیاسین دستیاب ہو جاتی ہے۔
اسی طرح کولا ڈرنکس اور سافٹ ڈرنکس میں بھی یہ جزو پایا جاتا ہے، یوں روزانہ 500 ملی لیٹر یا اس سے زیادہ ایسی ڈرنکس استعمال کرنے والے متاثر ہوتے ہیں۔
سافٹ ڈرنکس میں چینی کی بھی اتنی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو نقصان دہ ہے، طبی ماہرین کے مطابق ان سافٹ ڈرنکس کو خوش ذائقہ بنانے کے لئے بہت زیادہ دباؤ کے تحت چینی کی بڑی مقدار حل کی جاتی ہے۔
ڈرنکس میں موجود کاربونک ایسڈ کی وجہ سے چینی کی مٹھاس کنٹرول کی جاتی ہے لیکن اگر ان سافٹ ڈرنکس کو کافی دیر کے لئے کھلی حالت میں چھوڑ دیں اور ان میں شامل گیس نکل جائے تو ان کی مٹھاس ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: