بڑے نوٹوں پر پابندی، کشمیر میں پتھراؤ رک گیا، پاریکر

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کی طرف سے پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی سے کشمیر میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ رک گیا۔
منوہر پاریکر نے ٹویٹ کیا کہ بھارتی فورسز پر پتھراؤ کرنے والوں کو پانچ پانچ سو روپے دیئے جاتے تھے، پابندی کے باعث اب ایسا نہیں ہو رہا اور پتھراؤ بھی ختم ہو گیا ہے۔
منوہر پاریکر نے ٹوئٹر کے ذریعے نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے بھارت میں بلیک منی پر قابو پانے کے لئے بڑے نوٹوں پر پابندی عائد کی تھی۔
پاریکر نے یہ بھی لکھا کہ ایک ہزار روپے کسی اور کام کے لیے دیئے جاتے تھے اور یہ کام بھی بند ہو گیا ہے۔ ان نوٹوں کا استعمال بند ہونے سے اب نوجوانوں کو ایسا پیسہ نہیں مل پا رہا ہے اور اسی وجہ سے پتھراؤ نہیں ہو رہا۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کی کال پر آزادی کی مہم چل رہی اور پاریکر کے اس تبصرے کو کشمیر کے حالات پر طنز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس برس جولائی میں حزب المجاهدين کے مبینہ کمانڈر برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ نو جولائی کو ہونے والے مبینہ تصادم میں ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں پرتشدد مظاہروں کا دور شروع ہوا تھا۔
مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکے جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے گولیاں چلائیں۔ بھارتی فورسز کی کارروائی میں اب 90 سے زیادہ لوگوں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی ہزار زخمی اب بھی ہسپتالوں میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: