علی ظفر کو ’’ڈیئر زندگی‘‘ سے الگ نہیں کیا، عالیہ

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار علی ظفر ان کی فلم ڈیئر زندگی کا حصہ ہیں اور انہیں فلم سے الگ نہیں کیا گیا۔ ہدایتکار گوری شندے کی یہ فلم 25 نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
فلم میں عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ علی ظفر بھی فلم کا حصہ ہیں، پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام پر پابندی کی خبروں کے بعد کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کا کردار فلم سے نکال دیا جائے گا۔
یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم میں علی ظفر کی جگہ طاہر راج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں اس افواہ کی تردید کردی ہے۔
۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ یہ فلم اسی طرح ریلیز ہوگی جیسے یہ بنائی گئی ہے۔ اس بارے میں زیادہ بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسے تبدیل کیا جارہا ہے اور کسے نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: