پانامہ کیس، فوکس صرف لندن کے فلیٹ

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عدالت کا تاثر درست ثابت نہیں ہوا، بہت زیادہ دستاویزات آگئی ہیں۔ اصل اور نقل کا پتا ہی نہ چلے کہ صحیح دستاویز کونسی ہے؟۔ اس طرح تو کیس کا فیصلہ چھ ماہ میں بھی ممکن نہیں۔ صرف لندن میں خریدے گئے فلیٹس پر فوکس کریں گے۔

عدالت نے پانامہ کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ دستاویزات کے تبادلے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 1947ء سے تحقیقات شروع ہوں تو بیس سال لگیں گے۔

طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ‏یہ بہت اہم کیس ہے، تیزرفتاری سے چلانے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ‏یہ ہمارا کام ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔ ‏طارق اسد صاحب کیا آپ اس عدالتی کارروائی کو سائیڈ ٹریک کرنا چاہتے ہیں۔؟

پانامہ لیکس پراتنی درخواستیں آرہی ہیں شایدالگ سےسیل کھولناپڑے، ‏دستاویزات آ گئی ہیں، اگلا مرحلہ کمیشن کی تشکیل ہے۔

کرپشن کی تحقیقات سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے۔ کسی اے بی سی نے کرپشن کی ہے تو نیچے عدالتیں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: