’’وزیراعظم کا جواب پارلیمنٹ کے بیان سے برعکس‘‘

وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ دستاویزات عدالت میں پیش کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 70ء کی دہائی میں میاں شریف کے چھ یونٹ تھے جن میں سے پانچ قومیا لئے گئے،

گلف سٹیل دبئی کے امیر کی مدد سے لگائی گئی۔

اکرم شیخ نے قطر کے شہزادے حماد بن جاسم کی جانب سے دستاویزات بھی پیش کیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اس میں لکھا ہے کہ میرے والد ان کے والد کے دوست تھے۔

یہ دستاویز تو چند دن پہلے ہی تیار کی گئی ہیں۔  کیا یہ کوئی قابل اعتماد دستاویز ہے؟۔

آپ جس شخصیت کا نام لے رہے ہیں کیا وہ بطور گواہ طلب کرنے پر پیش ہوں گے؟۔

جسٹس اعجاز نے استفسار کیا کہ کیا ان سے جرح ہوگی؟

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا قطر کے سابق وزیراعظم گواہی کے لئے عدالت آئیں گے؟۔

اس پر شیخ رشید نے کہا کہ آج قطر سے دستاویزات آئی ہیں کل گاندھی کی طرف سے آ جائے گی جس کی تصدیق مودی نے کی ہو۔ انہوں نے بنچ کو کہا کہ پورا ملک انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

جسٹس آصف سعید نے اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ کیا وہ ان دستاویزات کی حساسیت سے آگاہ ہیں؟۔

جو دستاویزات آپ نے دی ہیں وہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں بیان کے برعکس ہیں۔

اکرم شیخ نے کہا کہ وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر عدالت کی معاونت کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: