تحریک انصاف نے کیس دفن کر دیا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران معزز جج صاحبان پھٹ پڑے۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے کیس کو دفن کر دیا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان صاحب آپ نے اخباری تراشے جمع کرا دیے ہیں۔

اخباری تراشے الف لیلیٰ کی کہانیاں ہیں، الف لیلیٰ کی کہانیوں پر ہمارا وقت کیوں ضائع کیا۔؟

اخبارات کے تراشے کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ کیا کسی اخبار کی خبر پر کسی کو پھانسی ہو سکتی ہے۔؟ اخبار میں خبر آجائے کہ اللہ دتہ نے اللہ رکھا کو قتل کر دیا ہے تو پھانسی دیدیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ اخبار ایک دن خبر ہوتا ہے، اگلے روز اس میں پکوڑے فروخت ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ حامد خان صاحب ایسا لگتا ہے کہ آپ درخواست گزار نہیں، نواز شریف کے وکیل ہیں۔

انسان ہیں کمپیوٹر نہیں کہ دستاویزات فیڈ کریں اور جواب آ جائے۔ نیب اور دیگر اداروں کی ناکامی کاملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دستاویزات ایک دن پہلے جمع ہوتیں تو ہم دیکھ تو لیتے۔

اس پر تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ پہلے دستاویزات وزیراعظم اور ان کے بچوں نے جمع کرانا تھیں۔

اس پر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کی دستاویزات جمع کرا رہا ہوں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے جمع کرائی گئی دستاویزات کا معائنہ کرنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کا وقت مانگا۔

جماعت اسلامی کے وکیل طارق اسد نے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوامی عہدوں پر ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دستاویزات آ گئی ہیں، اگلا مرحلہ کمیشن کی تشکیل ہے۔ سراج الحق کی درخواست مکمل تحقیقات سے متعلق ہے، بتائیں کیا یہ ہمارے لیے ممکن ہے؟۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ کمیشن ضرور بنایا جائے تاکہ سب کو اپنے ثبوت پیش کرنے کا موقع ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: