لوگ ٹھگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، برنی سینڈرز

برنی سینڈرز بھی بالآخر امریکی انتخابات پر بول پڑے۔ امریکی جریدے یو ایس ٹوڈے کو انٹرویور میں ورمونٹ سے منتخب سینیٹر  برنی سینڈرز نے کہا کہ موجودہ انتخابات کے بعد امریکا کو الیکٹورل ووٹرز کے ذریعے صدارتی انتخابات کے نظریہ پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹورل ووٹرز کی وجہ سے ایک ایسا شخص امریکی صدر بنا ہے جس نے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے۔ یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ یہ شخص  اکثریت کا انتخاب نہیں ہے۔

برنی نے کہا کہ پورا الیکشن صرف 15ریاستوں کے گرد گھوم رہا تھا۔ میرا تعلق ورمونٹ سے ہے جہاں ڈیموکریٹس جیتتے ہیں، اس وجہ سے کسی نے اس کو توجہ نہیں دی، ویمنگ ری پبلکن ریاست ہے، اسے بھی کسی نے توجہ نہیں دی۔ کیا یہ درست طریقہ ہے؟ ہمیں اب بہت کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

الیکشن میں کم ووٹ لینے کے باوجود ٹرمپ نے تاریخی فتح حاصل کی۔ الیکٹورل ووٹ کانظام  امریکی خانہ جنگی کے دوران ایک مفاہمتی قانون تھا تاکہ امن قائم ممکن ہو سکے۔ اس قانون کو بعد ازاں کبھی بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔

سینڈرز نے امریکا میں جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بالکل  ٹھیک کر رہے ہیں کیونکہ اکثریت نے ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیا۔ یہ لوگ اپنے خوف کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ امریکا کی اکثریت ان کی نکتہ نظر کو تسلیم نہیں کرتی۔ٹرمپ نے بے ایمانی اور جھوٹ کی بنیاد پر الیکشن جیتا ہے۔

امریکا کے معزز ترین سیاست دانوں میں شامل برنی سینڈرز  نے واضح کیا کہ لوگ سڑکوں سے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ امریکا نسل پرستی اور دوسری نفرتوں سے بہت آگے نکل آیا تھا لیکن ٹرمپ اسے دوبارہ جہالت کے اندھیروں میں لے جا رہا ہے۔ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اگر اس شخص نے ملک کو دوبارہ جہالت میں دھکیلنا ہے تو پہلے اسے عوام کو ہرانا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: