شی چن پنگ سے ملاقات، ٹرمپ کا یوٹرن

چین کے صدر شی چن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کے لیے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر شی چن پنگ نے ٹیلیفون پر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

دونوں نے قریبی تعلقات برقرار رکھنے، مسائل کا حل تلاش کرنے اور باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے جلد مذاکرات پر اتفاق کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو اہم ملک قرار دیا اور ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں چین کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے چین کو امریکا کا دشمن بھی قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: