بھارتی جارحیت کا جواب دیا جائے گا

بھارتی افواج  کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارت کی طرف سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ رات کے وقت کی گئی، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بھارت کا بھی نقصان ہوا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈرز بھی موجود تھے۔ کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین، ابرار احمد اعوان، لانس نائیک محمد شوکت، لانس نائیک محمد حلیم، سپاہی پرویز، سپاہی محمد الیاس اور سپاہی محمد تنویر شامل ہیں۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

بعد ازاں آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ملک کا ہر قیمت پر دفاع اور تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک یان میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھمبھر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے بھارت ایل او سی پرمسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیریوں کی اپنی جدوجہد جاری ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھمبھر سیکٹر میں فوجیوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ نواز شریف نے کہا شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان نے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلااشتتعال فائرنگ سے سات فوجی جوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی خقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے طلب کر کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: