چوتھی شادی نہیں ہوئی، نور کا انکار، دولہا کا اعتراف

ٹی وی کی معروف اداکارہ نور نے گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد علی خان کے ساتھ زندگی بھر جینے مرنے کا اعتراف کر لیا۔

اداکارہ نور اور ولی حامد علی خان میں قربتوں کا سلسلہ ولی حامد علی خان کی فلم ”عشق پازیٹو“ کی عکس بندی کے دوران شروع ہوا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ولی حامد علی خان سے محبت ضرور ہے۔شادی بھی دھوم دھام سے کروں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور نے پہلی شادی دبئی میں مقیم وکرم وشنو نامی ہندو سے کی تھی تاہم یہ ناکام ثابت ہوئی۔

نور نے دوسری شادی ٹیلی ویژن کے معروف ہدایتکار فاروق مینگل کے ساتھ کی تاہم وہ بھی دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔

تیسری شادی پاکستان تحریک انصاف کے رکن عون چودھری سے کی جو دو ڈھائی برس سے زیادہ قائم نہ رہ سکی۔

اس دوران عون چودھری اور اداکارہ نور کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جو قریباً تین سال کی ہے۔

عون چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نور نے چونکہ ولی حامد علی خان سے شادی کر لی ہے اس لیے اسے اس کی بیٹی واپس کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: