پاناما کیس، وزیر اعظم کے بچوں کی وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں نے سپریم کورٹ میں اپنا وکیل تبدیل کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کی جانب سے مشترکہ طور پر سلمان اکرم بٹ سپریم کورٹ میں وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے تھے۔
اب نوازشریف کے بچوں نے کیس کے لئے سینئرقانون دان بیرسٹر اکرم شیخ کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اس کے لئے باقاعدہ درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ رفاقت حسین کے ذریعے جمع کرادی ہے۔
سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اکرم بٹ بدستور وزیراعظم نواز شریف کی وکالت کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت منگل کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: