آج ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، دنیا بھر میں یہ بیماری سب سے زیادہ اموات اور صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
پاکستان میں اس خاموش قاتل کے شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ ورزش، اچھی اور متوازن خوراک کے استعمال اور ذہنی دباؤ سے نجات پا کر اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ذیابیطس لبلبے کی بیماری ہے جس میں لبلبہ انسولین بنانا چھوڑ دیتا ہے، انسولین ہی خون میں شوگر کی مقدار اور اسے ذخیرہ کرنے کے لئے موثر ہے، انسولین کی کمی سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتا ہے۔
بیماری لاحق ہونے کی صورت میں انسولین کے انجکشن لگانا پڑتے ہیں، ماہرین طب نے ذیابیطس کا عالمی دن انسولین ایجاد کرنے والے ڈاکٹرفریڈرک بینٹنگ کی تاریخ پیدائش 14 نومبر کو منانے کا اعلان کیا جس کے بعد اب دنیابھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
ذیابیطس چند ناقابل علاج امراض میں سے ایک ہے اور اگر ایک بار یہ بیماری لاحق ہو جائے تو پھر صرف پرہیز اور احتیاط ہی اس کا واحد علاج ہے۔
مرض پر قابوپانے کے لیے انسولین استعمال کی جاتی ہے، دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پہلی بار انسولین 1923 میں متعارف کرائی گئی جسے یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈامیں تدریسی اورتحقیق کے شعبے سے وابستہ 2 ڈاکٹروں نے ایجاد کیا تھا۔
کینیڈین ڈاکٹر فریڈرک بینٹنگ اوران کے ساتھ ڈاکٹرچارلس نے انسولین کی دریافت کے بعداس کا پہلی بارتجربہ جانور پر کیا جو کامیاب رہاجس پر ڈاکٹر فریڈرک کونوبل انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سیمینارز اور واک کا انعقاد کیا جاتا ہے، ماہرین طب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس مرض کے شکار25 فیصد افراد کو یا تو پتہ ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں یا پھر مناسب علاج کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کے سبب ان کو گردوں،آنکھوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔
نامناسب غذا، موٹاپا، نامناسب لائف اسٹائل اس مرض کی وجوہات ہیں، اس کے علاوہ اگرخاندان میں کسی کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے تو ایسے شخص میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔
اگر پیاس زیادہ لگے، پیشاب بار بار آئے یا اچانک وزن تیزی سے گھٹنا شروع ہوجائے تو اس صورت میں فورا اپنے ڈاکٹرسے رجوع کرنا چاہیے، ذیابیطس ہو یا نہ ہو چینی اور چکنائی والی اشیا سے ہر ممکن حد تک پرہیز ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: