آج سپر مون، چاند زمین کے قریب ترین ہو گا

آج شام جب پاکستان میں چاند طلوع ہو گا تو یہ 14ویں کا چاند ہو گا لیکن عام 14ویں کے چاند کے برعکس 7 فیصد بڑا اور15فیصد روشن ہو گا، اس کی وجہ چاند کا زمین کے قریب ترین ہونا ہے اور اسے سپر مون کہتے ہیں۔
یوں تو سال میں دو بار سپر مون کا نظارہ کیا جا سکتا ہے لیکن اس بار چاند قدرے زیادہ بڑا ہو گا، اس سے قبل اتنا بڑا اور روشن چاند 1948 میں دیکھا گیا تھا جب کہ آئندہ 2034 میں ایسا نظارہ کیا جا سکے گا۔
چاند زمین کے گرد گرش کے دوران مختلف حصوں میں روشن ہوتا ہے اور مکمل روشن ہونے دنوں میں اسے پورا چاند یا چودھویں کا چاند کہا جاتا ہے۔ اوسطاً 27 دن کا یہ چکر چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں کاٹتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ چاند کا ہماری زمین سے فاصلہ کسی ایک حد کا اور مستقل نہیں ہے بلکہ یہ اس کے مدار کے حساب سے بدلتا رہتا ہے۔ لیکن اس غیر متوازی مدار کے علاوہ زمین کی سورج کے گرد گردش بھی مزید تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔
جب بھی چاند کی قربت اور پورے چاند کے اوقات ایک ساتھ آ جاتے ہیں تو یہ سپر مون کہلاتا ہے۔ محققین کے مطابق سپر مون اور معمول کے پورے چاند میں فرق بہت باریک ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: