جیکی چن کو لائف ٹائم آسکر مل گیا

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کو لائف ٹائم آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، انہیں یہ ایوارڈ فلموں میں غیر معمولی کارکردگی اور کئی برسوں سے کامیاب فلمیں دینے پر پیش کیا گیا۔
لاس اینجلس میں ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں ہالی ووڈ کی تمام نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ جیک چن کو یہ ایوارڈ دینے کے لئے ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹالون کو اسٹیج پر بلایا گیا۔
سلویسٹر اسٹالون نے جیکی چن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ایسے اداکار کے لئے ہیں جس کی فلموں کو ہمیشہ سب سے زیادہ پسند کیا گیا، جیکی چن نے کبھی کسی کو مایوس نہیں کیا۔
آرنلڈ شیوازنیگر نے بھی جیکی چن کی تعریف کی اور کہا کہ وہ لائف ٹائم آسکر کے صحیح حقدار ہیں۔ اس موقع پر جیکی چن کے ساتھ فلم رش آور اور رش آور 2 میں کام کرنے والے کرس ٹکر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

آسکر ایوارڈ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ہیں جو ہر سال فروری میں ایک تقریب میں دیئے جاتے ہیں تاہم اس سے قبل نومبر میں بھی اکیڈمی کی ایک تقریب ہوتی ہے جس میں ایسے افراد کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں جو کبھی آسکر نہ جیت پائے ہوں تاہم طویل عرصے سے فلمی دنیا کا حصہ ہوں اور مقبول فلمیں پیش کرتے رہے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: