آسٹریلوی کرکٹ تباہی کے دہانے پر، ایئن چیپل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ایئن چیپل نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ سسٹم تباہی کے دہانے پر ہے، اگرچہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صورت حال مزید خراب ہو گی۔
ایک اخبار کے لئے اپنے مضمون میں ایئن چیپل نے لکھا کہ ٹیم میں کوچز کی بھرمار ہے جو کھلاڑیوں اور کپتان کی کارکردگی کو متاثر کر رہے ہیں۔
ہمارے زمانے میں کپتان کو صرف ایک کوچ یا مینجر سے تعلق رکھنا ہوتا تھا، اب کپتان اسٹیون سمتھ کو کوچز کی پوری ٹیم کے مشورے ملتے ہیں، وہ کنفیوژن کا شکار ہو رہے ہیں۔
ٹیم کی فٹس رجیم کو بدلنے کی ضرورت ہے، ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ سارے فاسٹ باؤلرز یکے بعد دیگرے بیمار ہو رہے ہیں، یہ تشویش ناک ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی باؤلنگ کے سہارے میچ جیتا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم گزشتہ 4 ٹیسٹ میچ ہار چکی ہے اور کپتان اسٹیون اسمتھ سمیت پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایئن چیپل نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میچز میں بیٹسمین بری طرح سے ناکام ہوئے ہیں، کیا اچانک سب کو بیٹنگ کرنا بھول گیا ہے یا کوئی جنوبی افریقہ نے ان کی تکنیکی خامیوں کو ڈھونڈ لیا ہے؟
آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کی مضبوط ٹیم کا سامنا ہے، اس کے بعد بھارت کا دورہ اور پھر انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا آئے گی، یہ سیریز اہم ہیں اور اس سے قبل تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: