بورڈ سے جھگڑا، براوو کا کنٹریکٹ ختم

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اسٹار کرکٹر ڈیرون براوو سے جھگڑے پر ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے، براوو نے بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے بورڈ کے صدر کو احمق کہا تھا۔
ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے بورڈ سے بالکل خوش نہیں ہیں اور گزشتہ چند سال میں کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان معاوضے اور سنٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں۔
انہی اختلافات کے سب پاکستان کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے لئے کرس گیل سمیت کئی سینئرز نے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈیرن براوو اگرچہ ٹیم کا حصہ بنے لیک انہوں نے بورڈ کے صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ڈیرن براوو نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ڈیوڈ کیمرو کا احمق قرار دیا تھا، چند روز قبل بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹر رچرڈ پائی بس نے ای میل میں براوو کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کی اور معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈیرن براوو ٹیم کے ہمراہ زمبابوے میں موجود ہیں جہاں انہیں سہ فریقی سیریز میں شرکت کرنی ہے تاہم بورڈ نے ان کا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: