تارکین وطن واپس جائیں ورنہ جیل جائیں گے

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کو امریکا سے نکالنے کے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں ابتدائی کام شروع بھی کر دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں 30 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو یا تو امریکا سے نکال دیا جائے گا یا انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
سی بی ایس کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ عہدہ سنبھالتے ہی غیر رجسٹرڈ تارکین کے خلاف کارروائی کریں گے، مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں، منشیات فروشوں اور گینگسٹرز کو جیل میں ڈالا جائے گا۔
امریکہ میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ تارکین وطن موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر میکسیکو سے آئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ بھی پورا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیوار تو سرحد کے بعض حصوں کے لیے مناسب ہے لیکن بعض حصوں میں باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے۔
ایک بار سرحد کو محفوظ بنا دیا جائے تو دیگر غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کی بنائی ہوئی دیوار ایک ہزار میل تک پھیلی ہو گی اور بچ جانے والے حصے میں قدرتی رکاوٹیں بقیہ کام کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: