گورنر سندھ آج اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی آج اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے، انہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک روز قبل کراچی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
سندھ کے 80 سالہ گورنر پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں، گورنر کا حلف اٹھانے سے قبل بھی انہیں سینے میں تکلیف اور سانس لیے میں مشکل کا سامنا تھا۔
اسی تکلیف کے باعث وہ مزار قائد پہنچ کر حاضری کے لئے اوپر نہیں جا سکے تھے، گزشتہ روز انہیں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال کے آئی سی یو میں انہیں مصنوعی طریقے سے تنفس دیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پر وہ آج گورنر ہاؤس واپس منتقل ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: