افغان مونا لیزا بھارت جائے گی

افغان خاتون شربت گلہ پاکستان میں ایک عرصہ قیام اور ملک بدری کے بعد اب علاج کے لیے بھارت جائے گی۔

بھارت میں افغانستان کے سفیر شیدا ابدالی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ شربت گلہ جلد بھارت میں ہوں گی جہاں ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔

شربت گلہ ہیپاٹائٹس سی کی مریضہ ہیں اور بنگلور میں ان کا علاج کیا جائے گا۔

پشاور میں ایف آئی اے نے شربت گلہ کو 26 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی دستاویزات بنوانے کا الزام تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شربت گلہ کو 15 دن قید کی سزا ، ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے اور ملک بدری کا حکم دیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے شربت گلہ کا وطن واپسی پر استقبال کیا اور انہیں رہائش کے لیے فرنشڈ فلیٹ دیا۔

شربت گلہ افغان جنگ کے دوران پشاور میں مہاجر کیمپ میں مقیم تھی۔ 1984 میں نیشنل جیو گرافک کے لیے سٹیو میک کری نے شربت گلہ کی تصویر لی تھی جس سے انہیں دنیا بھر میں شہرت ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: