گوادر پورٹ آپریشنل ہو گیا

 وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کے ممالک میں خوشحالی لائے گا، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا سی پیک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کادن نئےدور کا آغاز ہے، گوادر اقتصادی حب بننے جارہا ہے، سی پیک منصوبہ حقیقت کاروپ دھاررہاہے۔

cpec-

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کامرکزبن جائیگا، سی پیک ایک خطہ ایک سڑک ویژن کا عکاس ہے، سی پیک خطے کے ممالک میں خوشحالی لائے گا، سی پیک سے2ممالک کونہیں،پورے خطے کو فائدہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ گوادرسے تجارتی جہاز کی روانگی اہم سنگ میل ہے،اقتصادی راہداری سےخطےمیں امن وسلامتی آئے گی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے لیے ذاتی دلچسپی لینے پرجنرل راحیل شریف کامشکورہوں، گوادرکومکمل منصوبہ بندی کے تحت آباد کیا جارہا ہے

وزیراعظم نے ایف ڈبلیو او کے40شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں ایف ڈبلیواو کا کرداراہم ہے، ایف ڈبلیواونےمشکل راستوں پربہترین سڑکیں تعمیرکیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہوں کے متعدد منصوبے مکمل کیےگئے،سی پیک روٹ کوجلد سندھ سے منسلک کیاجائےگا، انہوں مزید کہا کہ یہ منصوبہ کسی ایک صوبے کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے۔

خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے شاہ نورانی دھماکے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہمارےعزائم کمزورنہیں کرسکتی، دہشت گردی کاخاتمہ ایجنڈےمیں سرفہرست ہے،سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: