حسیب کے 62رنز، کک کا نیا جوڑی دار

پاکستانی نژاد حسیب حمید نے بھارت کے خلاف سیریزکے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے انگلینڈ کے سب سےکم عمر ٹیسٹ اوپنر ہونے کا اعزازحاصل کیا ۔

صرف 19برس 297دن کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والےدائیں ہاتھ کے بلےبازنے پہلی اننگز میں کپتان ایلسٹر کک کے ہمراہ 47رنزکی شراکت قائم کرکے مہمان ٹیم کو عمدہ آغازفراہم کیا۔

حسیب پہلی اننگز میں 31رنزبنانے میں کامیاب رہے ان کی اننگز میں 6چوکے بھی شامل تھے ۔

انگلینڈ کی دوسری بیٹنگ میں حسیب حمید نے الیسٹر کک کی ساجھے داری میں سنچری شراکت بناڈالی ۔چوتھے دن کے اختتام تک دونوں کی پارٹنر شپ میں 114رنز بن چکے تھے۔

کک 46اور حسیب 62رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔اپنے ڈیبیو میچ میں نوجوان بیٹسمین نے بہترین کارکردگی دکھا کر انگلش سلیکٹرزکے دل جیت لیے۔

پہلی اننگز میں تین عمدہ کیچ لینے والے حسیب احمدکی بہترین پرفارمنس سے ایلسٹر کک کو نیا پارٹنر بھی مل گیاہے۔اینڈریواسٹروس کی ریٹائرمنٹ کےبعدانگلش ٹیم گزشتہ چاربرس سے کک کے پارٹنر کی تلاش میں نوکھلاڑیوں کو آزما چکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: