آسٹریلیا کا زوال، ہوبرٹ میں 85رنزپر آؤٹ

3ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں ایک صفر سے خسارے میں جانے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کادوسرےٹیسٹ میں بھی ناکام آغازہوا۔

میزبان ٹیم ورنن فیلنڈر کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف 85رنزپر ڈھیر ہوگئی۔یہ کینگروزکاہوم گراؤنڈ پر 32برس بعد کم ترین اسکور ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ ہی جم کر بیٹنگ کرسکے۔ وہ اڑتالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جومینی کے 10رنزکے علاوہ ہوم سائیڈکا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

فیلنڈر نے محض 21رنزکے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ کائل ایبٹ تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

جواب میں پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقانے 5وکٹوں پر 171رنزبنالیے۔

ہاشم آملہ سب سےزیادہ س47رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔باوومااڑ30 اور کوئنٹن ڈی کاک 28رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف 86رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: