مغربی موصل میں کیمیائی جنگ

اقوام متحدہ انسانی  حقوق  کمیشن نے موصل پر رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق موصل میں داعش عام شہریوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔ حال ہی میں داعش سے آزاد کرائے گئے نواحی قصبے حمام علی سے سو سے زائد افراد کی اجتماعی قبر بھی ملی ہے۔

جمعرات کو بھی داعش نے مغربی موصل میں 40افراد کو عراقی فوج کے لئے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا۔ ان افراد کی لاشیں شہر کے مختلف چوراہوں پر لٹکائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو بھی  داعش نے شمالی چھاونی گھبٹ میں 20شہریوں پرجاسوسی کا الزام لگا کر انہیں قتل کر دیا۔ موصل میں عراقی فوج کی جانب سے مسلسل فتح کے باعث داعش دباؤ کا شکار ہے اور اب اپنا غصہ عام شہریوں پر نکال رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم پر پرچیاں لگائی گئیں ہیں جن پر لکھا ہے کہ ان لوگوں نے عراقی فوج کو ہمارے ٹھکانوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کے فون سے میسج برآمد ہوئے ہیں۔

حمام علی کی اجتماعی قبر پر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس قبر میں داعش کے سابق جنگجو اور مقامی لوگ موجود ہیں۔ انہیں چار ہفتے قبل قتل کیا گیا تھا۔ تاہم یہ صرف پہلی قبر ہے اور ابھی موصل فتح ہونے کےبعد ایسی بہت سی قبریں ملنے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داعش موصل کے شہری علاقوں میں مقامی طور پر تیار کیمیائی مواد کو بڑی مقدار میں جمع کررکھا ہے جسے کسی بھی وقت دھماکے سے اڑایا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال المشراق میں سلفر گیس فیکٹری ہے جہاں اس مواد کی منتقلی کے دوران 4دہشت گرد گیس سونگھنے پر مارے گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوان لڑکوں اور بچوں کو جبری طور پر خود کش حملہ آور بنایا گیا ہے جن کے جسموں پر زبردستی بم باندھ کر انہیں مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لڑکیوں اور بچیوں میں کیمپوں میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

27اکتوبر سے داعش نے یزدی اور دوسری مغوی خواتین اور شہر کے مغربی حصے میں پہنچا دیا ہے جہاں داعش دفاع کی پالیسی بنائے بیٹھی ہے۔ یہاں عراقی فوج اور داعش میں بدترین لڑائی کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: