فیس بک پر زکر برگ سمیت تمام صارفین مردہ

فیس بک کے پروفائل مینو میں ایک بھیانک غلطی کے باعث کچھ وقت کے لئے بانی مارک زکر برگ سمیت تقریبا تمام صارفین کو مردہ قرار دے دیا گیا، غلطی کا احساس ہوتے ہی یہ پیغامات ہٹا لئے گئے۔

اگرچہ یہ پیغام چند لمحوں کے لئے شیئر کئے گئے لیکن اس وقت فیس بک استعمال کرنے والے بہت سے افراد نے یہ پیغامات پڑے، مارک زکربرگ کی موت پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

casey

فیس بک کے مطابق انتقال کر جانے والے افراد کی پروفائل کے لیے مخصوص پیغام بہت مختصر وقت کے لیے دیگر فیس بک اکاؤنٹس پر پوسٹ ہوگیا۔ یہ ایک خوفناک غلطی تھی جسے درست کر لیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس طرح کے پیغامات 2 ارب صارفین کے پروفائل پر پوسٹ کئے گئے جن میں لاکھوں مشہور شخصیات سمیت عام صارفین بھی شامل ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی پروفائل پربھی یہ پیغام پوسٹ ہوگیا، جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ جو لوگ ان سے محبت کرتے ہیں، انھیں دیگر لوگوں کی جانب سے خراج عقیدت کے طور پر کی گئی پوسٹس کو دیکھ کر سکون ملے گا۔

amna

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اس حوالے سے پیغامات کی بھرمار شروع ہوگئی اور #FacebookDead کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لوگوں نے ٹویٹس شروع کردیں۔

اداکارہ کورٹنی ایلنو نے لکھا، فیس بک کے مطابق میں مر چکی ہوں۔ مارک زکر برگ کی موت پر بھی صارفین نے اپنے پیغامات دیئے، ایک صارف نے لکھا اتنے اچھے انسان کا ایسا انجام سوچا نہیں تھا۔

فیس بک کی اس غلطی کو جہاں کچھ لوگوں نے پروموشن کا ایک ذریعہ بتایا تو وہیں فیس بک نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔ ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیس بک پر اس سلسلے میں قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: