بگرام ایئر بیس پر دھماکا، امریکی سمیت 4 ہلاک

افغانستان میں کابل کے نزدیک بگرام ایئر بیس پر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 4 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، مرنے والوں کی شہریت کے بارے نہیں بتایا گیا۔تاہم افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ایک امریکی بھی مارا گیا۔
بگرام کے گورنر عبدالشکور قدوسی کےمطابق حملہ صبح ساڑھے 5 بجے کیا گیا، ایک دھماکہ کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے۔
نیٹو ترجمان نے بھی دھماکے اور 4 اموات کی تصدیق کی ہے جب کہ طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رواں سال یہ بگرام ایئر بیس پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔
اس سے قبل ایک موٹر سائیکل سوار نے بگرام ایئر بیس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس میں 6 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔
بگرام ایئر بیس میں بڑی تعداد امریکی فوجیوں کی ہے، افغانستان میں امریکا کے 10 ہزار فوجی اور آفیسرز موجود ہیں جن میں سے اکثریت اسی ہوائی اڈے پر قیام پزیر ہے۔
ایک روز قبل ہی شمالی افغان شہر مزارِ شریف میں جرمن قونصل خانے پر ایک حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان شدت پسندوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
افغان حکام کے مطابق ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سفارت خانے کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے بعد سلامتی کے اداروں اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: